امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ

0
امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ

امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ

ماسکو — روسی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “بڑی شکست” قرار دیا ہے اور فوری سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف یکطرفہ، جارحانہ اور بلا اشتعال حملہ شروع کیا، جس کا نتیجہ ایک بدترین اور کچل دینے والی شکست کی صورت میں نکلا۔

انہوں نے ریڈیو اسپوٹنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ابتدا ہی سے واضح کیا تھا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، اور طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے زور دیا کہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری طور پر حقیقی سیاسی اور سفارتی عمل شروع کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جس میں تمام فریقین کے مؤقف کو سنجیدگی سے مدنظر رکھا جائے۔

روسی حکام کے اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں مختلف ممالک جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے