وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا اور ایران کو دعوت، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا اور ایران کو دعوت، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے
اسلام آباد — شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے اور اسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اسے دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر قرار دیا۔
وزیرِ اعظم نے مزید اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو 10 اپریل 2026 بروز جمعہ اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے، جہاں تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے غیر معمولی فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور آئندہ دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
