اسرائیل حملے کم کرے گا، ٹرمپ کا اہم بیان
اسرائیل حملے کم کرے گا، ٹرمپ کا اہم بیان
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے اور معاہدہ قریب ہو سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے نتائج کے بارے میں وہ پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سفارتی کوششیں جلد کامیاب ہوں گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی کا امکان ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت مذاکرات میں سنجیدگی اور معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان پر حملوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
امریکہ کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سنجیدگی سے بات چیت جاری ہے، جو ممکنہ امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔
