پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر عوام خوش، مزید ریلیف اور مہنگائی میں کمی کا مطالبہ

0
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر عوام خوش، مزید ریلیف اور مہنگائی میں کمی کا مطالبہ

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر عوام خوش، مزید ریلیف اور مہنگائی میں کمی کا مطالبہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کو زیادہ ریلیف مل سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 378 روپے سے کم ہو کر 366 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے