اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ: ریڈ زون سیل، اہم شاہراہیں بند، ٹریفک ایڈوائزری جاری

0
اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ: ریڈ زون سیل، اہم شاہراہیں بند، ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ: ریڈ زون سیل، اہم شاہراہیں بند، ٹریفک ایڈوائزری جاری


ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی، جن میں کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک، شکرپڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو، خیابان چوک سے بلیو ایریا اور فیصل چوک سے ٹریل تھری تک مارگلہ روڈ شامل ہیں۔

مزید برآں، توسیعی ریڈ زون میں قائم تمام سرکاری و نجی دفاتر اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔

پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارہ کہو سے اسلام آباد یا راولپنڈی آنے جانے والے افراد کشمیر چوک، کلب روڈ، فیض آباد اور نائنتھ ایونیو کا راستہ اختیار کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے