پی ایس ایل 11: پشاور زلمی سرفہرست، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں سخت مقابلہ جاری

0
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی سرفہرست، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں سخت مقابلہ جاری

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی سرفہرست، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں سخت مقابلہ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اب تک ٹورنامنٹ کے 20 میچز مکمل ہو چکے ہیں، جن میں سے ابتدائی 14 میچز لاہور میں کھیلے گئے جبکہ باقی میچز کراچی میں جاری ہیں۔

تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی سرفہرست ہے، جس نے 5 میچز میں 4 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اور اس وقت ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز ہے، جس نے 5 میچز میں 4 کامیابیاں حاصل کر کے 8 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ ہے، جو 7 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں موجود ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے