مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بایوپک ’مائیکل‘ عالمی سطح پر ریلیز کیلئے تیار، ٹریلر نے ریکارڈ توڑ دیے
مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بایوپک ’مائیکل‘ عالمی سطح پر ریلیز کیلئے تیار، ٹریلر نے ریکارڈ توڑ دیے خبر:
مائیکل جیکسن کی موت کے تقریباً 17 سال بعد ان کے خاندان کی منظوری سے بننے والی پہلی باضابطہ بایوپک فلم ’مائیکل‘ 24 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔
فلم کا پہلا ٹریلر نومبر 2025 میں جاری ہوا تھا، جسے صرف 24 گھنٹوں میں 116 ملین بار دیکھا گیا—جو کسی بھی میوزیکل بایوپک کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔
فلم میں مرکزی کردار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن ادا کر رہے ہیں، جن کی اپنے چچا سے حیرت انگیز مشابہت کو بھی خاص طور پر نمایاں کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2011 میں جاری ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 50 سال کی عمر میں مائیکل جیکسن کی موت پروپوفال نامی طاقتور اینستھیٹک دوا کے باعث ہوئی۔
فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر روب کولڈ اسٹریم کے مطابق، فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کو غیر جانب دار انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس میں ان کا گلیمر، بچپن کی مشکلات اور سخت گیر والد جیسے پہلو شامل ہیں۔
تاہم فلم ابھی سے تنقید کی زد میں ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اسی طرح بحث اور تنازع کا باعث بن سکتی ہے جیسے ماضی میں فلم ’سنجو‘ کو سامنا کرنا پڑا تھا۔
