عمران عباس کا آشا بھوسلے کو جذباتی خراجِ عقیدت، سنہری دور کے خاتمے پر افسوس

0
عمران عباس کا آشا بھوسلے کو جذباتی خراجِ عقیدت، سنہری دور کے خاتمے پر افسوس

عمران عباس کا آشا بھوسلے کو جذباتی خراجِ عقیدت، سنہری دور کے خاتمے پر افسوس

پاکستانی اداکار عمران عباس نے معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو ان کے انتقال پر جذباتی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آواز نے نسلوں کی زندگیوں کو خوبصورتی بخشی۔

43 سالہ اداکار نے لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن آشا بھوسلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادہ سی گفتگو وقت کے ساتھ محبت، قہقہوں اور یادگار لمحوں سے بھرپور تعلق میں بدل گئی۔

انہوں نے کہا کہ گانا "رادھا کیسے نہ جلے” سمیت ان کے بے شمار گیت موسیقی کی ایک مکمل دنیا تھے، اور ان کی آواز کسی ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک تحفہ تھی۔

عمران عباس کے مطابق پاکستان میں بھی آشا بھوسلے سے اتنی ہی محبت کی جاتی تھی جتنی دنیا کے کسی بھی حصے میں، اور ان کی آواز جذبات، توانائی اور وسعت کے لحاظ سے بے مثال تھی۔

اداکار نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ایک سنہری دور کا خاتمہ ہو گیا ہو، اور وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آشا بھوسلے کے انتقال سے موسیقی کی دنیا کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے