ڈاکٹر زینب فیروز کی پوڈکاسٹ میں زبان پھسل گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ڈاکٹر زینب فیروز کی پوڈکاسٹ میں زبان پھسل گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کی ایک پوڈکاسٹ کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر زینب حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کے بارے میں سوال کیا گیا۔ جواب دیتے ہوئے وہ چند لمحوں کے لیے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئیں اور ان کا جملہ "میرا born کراچی کا ہے” تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب وہ اردو میں بات کر سکتی تھیں تو انگریزی الفاظ کے استعمال کی ضرورت نہیں تھی۔
دوسری جانب کئی صارفین نے ڈاکٹر زینب کی حمایت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ محض زبان پھسلنے پر کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں، کیونکہ ایسی غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔
