آئی پی ایل میچ میں روہت شرما امپائر پر برہم، ویڈیو وائرل
آئی پی ایل میچ میں روہت شرما امپائر پر برہم، ویڈیو وائرل
انڈین پریمیئر لیگ انڈین پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں روہت شرما کی امپائر پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جب ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتر رہی تھی۔
اننگز کے آغاز سے قبل روہت شرما کے بیٹ کو قواعد کے مطابق چیک کیا گیا، تاہم اس عمل میں غیر معمولی تاخیر ہوئی جس پر وہ واضح طور پر بے چین دکھائی دیے۔ ذرائع کے مطابق بیٹ کی منظوری میں تاخیر کے باعث میچ کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیکنگ گیج روہت شرما کے بیٹ میں پھنس رہا تھا، جبکہ کئی بار جانچ پڑتال کے بعد جب دوسرے اوپنر کا بیٹ چیک کیا گیا تو گیج باآسانی گزر گیا، جس پر روہت شرما کی ناراضی نمایاں نظر آئی۔
