پی ایس ایل 11 میں عالمی ستاروں کی چمک برقرار، جیمز ونس پشاور زلمی کو جوائن کرنے کو تیار

0
پی ایس ایل 11 میں عالمی ستاروں کی چمک برقرار، جیمز ونس پشاور زلمی کو جوائن کرنے کو تیار

پی ایس ایل 11 میں عالمی ستاروں کی چمک برقرار، جیمز ونس پشاور زلمی کو جوائن کرنے کو تیار

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جہاں مقامی اور عالمی کھلاڑی اپنی کارکردگی سے شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلادیش اور زمبابوے سمیت مختلف ممالک کے نامور کرکٹرز لیگ میں شریک ہو کر اس کی رونق بڑھا رہے ہیں۔

انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیمز ونس بھی جلد پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

جیمز ونس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جہاز کے اندر سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “پی ایس ایل کا وقت ہوگیا ہے”، جس سے شائقین میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے