امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان کے کردار کی تعریف، امن مذاکرات میں اہم کردار کا اعتراف
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان کے کردار کی تعریف، امن مذاکرات میں اہم کردار کا اعتراف
جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کے لیے نہایت اہم میزبانی اور ثالثی کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا، “میں فیلڈ مارشل منیر اور پاکستان کے وزیراعظم کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، دونوں نہایت شاندار میزبان اور بہترین مدبر رہنما ہیں، جنہوں نے ہمارے اور ایرانی قیادت کے درمیان بات چیت میں مدد فراہم کی۔”
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے سنجیدہ سطح پر مذاکرات نہیں ہوئے تھے، ایسے میں پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کو ایک میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
