سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم
سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام زائرین 18 اپریل تک ملک چھوڑ دیں۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد کسی بھی زائر کو ملک میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 18 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت دی جائے گی، جبکہ بغیر پرمٹ مقامی اور غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
وزارتِ حج کے مطابق یہ فیصلہ عازمینِ حج کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے اور ان کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
