ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

0
ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ دو دن میں متوقع ہے اور اس کے پاکستان میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "فنٹاسٹک” قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے مذاکرات کے لیے پاکستان ایک موزوں مقام بن سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ جلد اہم پیش رفت متوقع ہے اور اسی تناظر میں امریکی وفد دوبارہ پاکستان کا رخ کر سکتا ہے۔

مبصرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات پاکستان میں ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے میں پاکستان کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرے گا بلکہ ایران اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے