لاہور میں 16 اپریل سے بارشوں کا امکان، آج موسم گرم اور خشک رہے گا
لاہور میں 16 اپریل سے بارشوں کا امکان، آج موسم گرم اور خشک رہے گا
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں 16 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے باعث 16 سے 19 اپریل کے دوران مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس دوران تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آج شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کا آغاز سورج کی چمکتی کرنوں سے ہوا اور درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے جبکہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔
