بیجنگ میں چین، روس وزرائے خارجہ کی ملاقات: عالمی چیلنجز اور امریکا-ایران تنازع پر تبادلۂ خیال
بیجنگ میں چین، روس وزرائے خارجہ کی ملاقات: عالمی چیلنجز اور امریکا-ایران تنازع پر تبادلۂ خیال
Wang Yi اور Sergey Lavrov کے درمیان Beijing میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں امریکا-ایران تنازع، ایشیا پیسیفک کی صورتحال اور یوکرین بحران سمیت اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور یکطرفہ بالادستی کے منفی اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ عالمی نظام کو اس وقت سنگین چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک روس اور چین کو محدود کرنے کے لیے "چھوٹے گروہ” تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
