آبنائے ہرمز پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا کی ناکہ بندی، چین کو ایرانی تیل کی ترسیل روکنے کا دعویٰ

0
آبنائے ہرمز پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا کی ناکہ بندی، چین کو ایرانی تیل کی ترسیل روکنے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا کی ناکہ بندی، چین کو ایرانی تیل کی ترسیل روکنے کا دعویٰ

Scott Bessent نے دعویٰ کیا ہے کہ Strait of Hormuz کی بندش کے باعث چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو روکے گا۔ امریکا کی جانب سے اس اہم گزرگاہ کی بندش کو آج دوسرا دن ہے۔

United States Central Command کے مطابق ناکہ بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئی بحری جہاز نہ ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوا اور نہ ہی باہر نکلا، جبکہ 9 بحری جہازوں نے امریکی افواج کے واپسی کے احکامات کی تعمیل کی۔

دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق Pentagon آنے والے دنوں میں ہزاروں اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ Donald Trump کی انتظامیہ ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہے، اور اگر جنگ بندی برقرار نہ رہی تو اضافی حملوں یا زمینی کارروائیوں کے امکانات پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے