شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ عالمی سیاست میں گونج اٹھا، ایرانی قونصل خانے کی ٹرمپ پر طنزیہ پوسٹ وائرل
شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ عالمی سیاست میں گونج اٹھا، ایرانی قونصل خانے کی ٹرمپ پر طنزیہ پوسٹ وائرل
بالی ووڈ کے سپر اسٹار Shah Rukh Khan کا مشہور ڈائیلاگ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا، مگر اس بار فلمی دنیا نہیں بلکہ عالمی سیاست میں اس کا دلچسپ استعمال دیکھنے میں آیا۔
Iranian Consulate Mumbai نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کو دکھایا گیا۔ پوسٹ میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک سخت پیغام بھی دیا گیا۔
ایرانی قونصل خانے نے Donald Trump کے حالیہ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی بحری طاقت کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے، مگر اب انہیں اندازہ ہوگا کہ ایک مضبوط قوت کس طرح فوری دباؤ ڈال سکتی ہے۔
دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اس پوسٹ میں بالی ووڈ فلم Om Shanti Om کا مشہور ڈائیلاگ ’’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘‘ شامل کیا گیا۔ یہ ڈائیلاگ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور صارفین نے عالمی سیاست اور بالی ووڈ کے اس غیر معمولی امتزاج پر دلچسپ تبصرے کیے۔
