ملک بھر میں موسم کا بدلتا مزاج، کہیں گرمی میں اضافہ تو کہیں بارش کی پیشگوئی

0
ملک بھر میں موسم کا بدلتا مزاج، کہیں گرمی میں اضافہ تو کہیں بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسم کا بدلتا مزاج، کہیں گرمی میں اضافہ تو کہیں بارش کی پیشگوئی

 اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں بعض شہروں میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث موسم خوشگوار ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

لاہور میں سورج کی تپش کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، تاہم 16 سے 18 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے۔

فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 194 ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں برکی روڈ پر 246، سی آئی پی آر آفس پر 218 اور گلبرگ 3 میں 195 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع صاف ہے اور موسم گرم و مرطوب ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے اور ہوائیں مغرب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ادھر اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو 2 سے 3 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں ہلکی رفتار سے چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں یہ موسمی تبدیلی آئندہ دنوں میں مزید واضح ہو سکتی ہے، جس سے کہیں گرمی میں اضافہ اور کہیں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے