شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

0
شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک) شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد / شمالی بحیرہ عرب: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک اہم دفاعی پیش رفت کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔


پاک بحریہ کے مطابق میزائل کو بحری جہاز سے فائر کیا گیا جس نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ تجربے کے دوران میزائل نے اپنی برق رفتاری اور جدید گائیڈنس سسٹم کی بدولت ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔
میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی، بہتر رہنمائی (گائیڈنس) نظام اور متعدد دفاعی خصوصیات سے لیس ہے، جو اسے دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور درست نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔


اس اہم تجربے کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سمیت اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
ترجمان کے مطابق اس کامیاب تجربے کو پاک بحریہ کی تکنیکی خود کفالت، دفاعی صلاحیت اور عملی مہارت میں ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر ٹیموں، یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے