اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر جنگ

0
امریکہ کی ایران کو سخت وارننگ: معاہدہ نہ ہوا تو جنگی کارروائی کیلئے تیار

امریکہ کی ایران کو سخت وارننگ: معاہدہ نہ ہوا تو جنگی کارروائی کیلئے تیار

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Pete Hegseth نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائی کیلئے تیار ہیں۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے

اور دونوں ممالک کی فوجی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے فیصلے دانشمندی سے کرنا ہوں گے کیونکہ اسے کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکی وزیر جنگ نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ حقیقت نہیں، اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں بحری قزاقی کے مترادف ہیں۔


ان کے مطابق، اگر سفارتی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکی افواج ہر قسم کی کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے