ٹرمپ کا بیان: ایران سے جنگ نہیں چاہتے تھے، مگر ایٹمی پروگرام نے حالات بدل دیے

0
ٹرمپ کا بیان: ایران سے جنگ نہیں چاہتے تھے، مگر ایٹمی پروگرام نے حالات بدل دیے

ٹرمپ کا بیان: ایران سے جنگ نہیں چاہتے تھے، مگر ایٹمی پروگرام نے حالات بدل دیے

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تھے، تاہم اس کے ایٹمی پروگرام کے باعث حالات اس نہج پر پہنچے کہ لڑائی ناگزیر ہوگئی۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی بالآخر خوش اسلوبی سے ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک موقع پر امریکی طیارے پر 111 راکٹ داغے گئے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کو آئندہ مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ٹپس (انعامی رقم) پر ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے