اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب

0
اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب

اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد کی بطور ہدایتکار نئی فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی شاندار لانچنگ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔


تقریب میں مسعود بٹ، شہزاد رفیق، خلیل الرحمان قمر، نیر اعجاز، عابد شیخ، عدنان بٹ، طلعت شاہ، جونی ملک، پپو سمراٹ اور عمران احمد سمیت دیگر فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ فلم ’سائیکو‘ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شائقین کے لیے ایک منفرد تحفہ ثابت ہوگی، جس میں نئی کہانی اور جدید انداز پیش کیا جائے گا۔

دیگر فنکاروں نے بھی فلم کے معیار اور پاکستانی سینما کی بہتری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران فلم کا ٹیزر بھی پیش کیا گیا، جسے شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے