پاکستان میں حج آپریشن 2026 کا باضابطہ آغاز

0
پاکستان میں حج آپریشن 2026 کا باضابطہ آغاز

پاکستان میں حج آپریشن 2026 کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان میں حج آپریشن 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت پہلی حج پرواز آج رات 3 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر عازمینِ حج کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سال کراچی سے 31 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امیگریشن اور دیگر ضروری مراحل کی بروقت تکمیل کے لیے رات 8 بجے تک ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔

خصوصی بات یہ ہے کہ اس سال بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کیا جائے گا، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر وقت کی بچت ہوگی۔اسی طرح فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی امیگریشن کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، جبکہ عملے کو عازمین کی سہولت کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، جہاں عازمین کے لیے خصوصی ہال قائم کیا گیا ہے تاکہ امیگریشن کے بعد وہ براہِ راست جہاز میں سوار ہو سکیں۔یہ اقدامات حج کے سفر کو مزید آسان، منظم اور سہل بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے