ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا، جیانی انفانٹینو کی تصدیق

0
سرخی: ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا، جیانی انفانٹینو کی تصدیق

سرخی: ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا، جیانی انفانٹینو کی تصدیق

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

نشریاتی ادارے سی این بی سی کی ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود ایران ورلڈ کپ میں یقینی طور پر شرکت کرے گا، اور امید ہے کہ اس وقت تک صورتحال پُرامن ہو جائے گی۔

انفانٹینو کا کہنا تھا کہ ایران نے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرے گا، جبکہ کھلاڑی بھی کھیلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ میں ایران اور کوسٹاریکا کے درمیان دوستانہ میچ کے موقع پر اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

شیڈول کے مطابق ایران گروپ جی کے اپنے تینوں میچز امریکا میں کھیلے گا، جن میں دو لاس اینجلس جبکہ ایک سیاٹل میں ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کا بیس ٹکسن، ایریزونا میں قائم ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں ایران کی شرکت 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد غیر یقینی کا شکار ہو گئی تھی، تاہم اب اس کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے