روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ: لاہور سے پہلی حج پرواز مدینہ روانہ، 345 عازمین سفرِ حج پر روانہ
روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ: لاہور سے پہلی حج پرواز مدینہ روانہ، 345 عازمین سفرِ حج پر روانہ
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک))سعودی عرب کے خصوصی منصوبے روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز 345 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرلائن سعودیہ کی پرواز SV5735 صبح ساڑھے 10 بجے لاہور سے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر متعدد اعلیٰ حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا، جن میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزراء، سعودی سفیر اور دیگر اعلیٰ شخصیات شامل تھیں۔
تقریب میں مقررین نے حجاج کرام کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اور تعاون پر سعودی قیادت خصوصاً خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزارت حج و عمرہ کا شکریہ ادا کیا۔
روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت عازمین حج کو روانگی سے قبل ہی امیگریشن اور دیگر سفری مراحل میں سہولت فراہم کی جاتی ہے، جس کا مقصد حج کے سفر کو زیادہ آسان اور منظم بنانا ہے۔
