ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں الرٹ جاری
ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں الرٹ جاری
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح نوشکی، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور میں رات کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید برآں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ جہلم، گوجر خان، منگلا، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
