وزیرِ اعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کر کے ترکیہ سے وطن روانہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کر کے ترکیہ سے وطن روانہ
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ پر مشتمل اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کر لیا ہے اور انطالیہ سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
پرائم منسٹر آفس کے مطابق انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام، جن میں سفیر تولگا برمیک، سفیر نیلوفر کیگسیز، ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان قایاترک اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے، نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
وزیرِ اعظم کے اس تین روزہ دورے میں سعودی عرب، قطر اور ترکیہ شامل تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے تینوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن کے قیام اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی شامل تھے۔
