ریما خان کا انکشاف: فلم “مس استنبول” کے دوران ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف، ندامت کا اظہار

0
ریما خان کا انکشاف: فلم “مس استنبول” کے دوران ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف، ندامت کا اظہار

ریما خان کا انکشاف: فلم “مس استنبول” کے دوران ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف، ندامت کا اظہار

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر ریما خان نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں فلم “مس استنبول” کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مار دیا تھا۔

ریما خان نے گفتگو میں بتایا کہ وہ فطرتاً ایک خاموش اور اپنے کام پر توجہ دینے والی شخصیت ہیں، تاہم نوجوانی کے دور میں جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کے مطابق شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی اداکارہ کے رویے اور بدتمیزی کے بعد وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عام طور پر لڑائی جھگڑے سے گریز کرتی ہیں اور گالی گلوچ نہیں کرتیں، لیکن اس موقع پر صورتحال مختلف ہوگئی۔ ریما خان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں آج اس واقعے پر افسوس ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں خود پر قابو رکھنا چاہیے تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض اوقات جذباتی ردعمل کے بجائے معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا بہتر ہوتا ہے اور وہ اس واقعے پر دل سے ندامت محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ فلم “مس استنبول” میں ان کی ساتھی اداکارہ کے طور پر میرا شامل تھیں، اور ماضی میں دونوں اداکاراؤں کے درمیان رقابت کی خبریں بھی میڈیا میں زیر بحث رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے