پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

0
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح مٹی کا تیل بھی 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے