ایران کا دوسرے دور کے مذاکرات میں شرکت سے انکار، وفد پاکستان نہیں جائے گا
ایران کا دوسرے دور کے مذاکرات میں شرکت سے انکار، وفد پاکستان نہیں جائے گا
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسماعیل بقائی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایران کا وفد پاکستان نہیں جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق United States کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، جس سے متعلق پاکستانی ثالث کار کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے موجودہ مذاکرات کو “میدانِ جنگ کا تسلسل” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ کسی بھی قیمت پر نہیں ہوگی۔
انہوں نے قطری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دوسرے فریق کی ہر شرط یا طریقہ کار قبول کر لیا جائے۔ ان کے مطابق ایران نے اپنی واضح ریڈ لائنز مقرر کر رکھی ہیں اور اس کی مذاکراتی حکمت عملی مکمل طور پر قومی مفادات اور سیکیورٹی تقاضوں کے تحت طے کی جاتی ہے۔
