گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کا دباؤ برقرار
گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کا دباؤ برقرار
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی مہنگائی میں کمی نہ آ سکی۔ ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول کے گھی اور آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
اسی طرح درجہ دوم کا آئل 35 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عام صارفین پر مالی دباؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے اور گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔
