آئی پی ایل میں ’کالا جادو‘ کا تنازع، میچ کے دوران ویڈیو وائرل
آئی پی ایل میں ’کالا جادو‘ کا تنازع، میچ کے دوران ویڈیو وائرل
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)تنازعات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایک نیا اور حیران کن تنازع سامنے آ گیا ہے۔
گزشتہ روز چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود سن رائزرز حیدرآباد کا ایک مداح ہاتھ میں لیموں پکڑے مبینہ طور پر کوئی عمل کرتا نظر آ رہا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین ’کالا جادو‘ قرار دے رہے ہیں۔
تاہم اس واقعے کے حوالے سے کوئی مستند تصدیق یا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی اسے حقیقتاً کسی غیر معمولی عمل سے جوڑا جا سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے زیادہ تر ایک دلچسپ یا توہم پرستی سے جڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
