چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت، پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو سکتی ہے: مریم نواز

0
چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت، پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو سکتی ہے: مریم نواز

چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت، پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو سکتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)مریم نواز نے عالمی یومِ چینی زبان کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی مارکیٹ سے منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت انتہائی ضروری ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں اور یہ زبان عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی زبان اقوامِ متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں شامل ہے جبکہ چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے۔

انہوں نے چین کی ترقی کو دنیا کے لیے روشن مثال قرار دیتے ہوئے عالمی امن، استحکام اور ترقی میں اس کے کردار کو سراہا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس اہلکاروں کو چینی زبان کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے