اداکار شبیر جان کی بیٹی یشمیرہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، مداحوں کی بھرپور پسندیدگی
اداکار شبیر جان کی بیٹی یشمیرہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، مداحوں کی بھرپور پسندیدگی
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شبیر جان نے اپنی بیٹی اور سابقہ اداکارہ یشمیرا جان کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں باپ بیٹی کی خوشگوار کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اس پر محبت بھرے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس جوڑی کو “خوبصورت اور مثالی رشتہ” قرار دیا ہے۔
شبیر جان کا شمار پاکستان کے سینئر اور نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے گزشتہ چار دہائیوں سے ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں۔ وہ اکثر والد اور منفی کرداروں میں اپنی مضبوط اداکاری کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔
ان کی اہلیہ بھی ماضی میں شوبز سے وابستہ رہی ہیں، جبکہ ان کی بیٹی یشمیرا جان نے بھی چند ڈراموں میں اداکاری کی، تاہم بعد ازاں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے ایک بار پھر شبیر جان کو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، اور صارفین ان کے خاندانی رشتے اور سادہ انداز کو سراہ رہے ہیں۔
