امریکا ایران مذاکرات: امریکی وفد کے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاعات، ایران کی تردید اور کشیدگی برقرار
امریکا ایران مذاکرات: امریکی وفد کے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاعات، ایران کی تردید اور کشیدگی برقرار
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے والا ہے، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، ایلچی اسٹیو وٹکوف اور خصوصی مشیر جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور اگر پیش رفت ہوئی تو وہ خود بھی ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو اپنے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا۔
ٹرمپ نے سخت لہجے میں یہ بھی کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب ایران نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی وفد اسلام آباد نہیں جا رہا اور امریکی قیادت سنجیدہ نہیں ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکا کی جانب سے جارحانہ اقدامات اور کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی 22 اپریل کو ختم ہونے جا رہی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
