آغا علی ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی، انسٹاگرام پر مداحوں کو اطلاع
آغا علی ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی، انسٹاگرام پر مداحوں کو اطلاع
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین ریکارڈ کرواتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ریہرسل مکمل ہونے کے باوجود ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کا جوتا ان کے ہاتھ پر لگ گیا، جس کے باعث انہیں چوٹ آئی اور ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔
آغا علی نے اپنی پوسٹ میں صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اچانک پیش آیا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے زیادہ تفصیل نہیں دی۔ مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
