روزانہ اسپرین کا استعمال: کینسر سے بچاؤ غیر یقینی، بلیڈنگ کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

0
روزانہ اسپرین کا استعمال: کینسر سے بچاؤ غیر یقینی، بلیڈنگ کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

روزانہ اسپرین کا استعمال: کینسر سے بچاؤ غیر یقینی، بلیڈنگ کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ایک نئے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کم مقدار میں اسپرین لینے سے کولوریکٹل کینسر (بڑی آنت کے کینسر) کے خطرے میں نمایاں کمی نہیں آتی، جبکہ دماغ کے اندر یا اس کے اردگرد خون بہنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محققین کے مطابق اسپرین کا روزانہ استعمال ابتدائی 15 سالوں میں کولوریکٹل کینسر سے بچاؤ میں خاص مؤثر ثابت نہیں ہوتا، اگرچہ طویل مدت میں کچھ حفاظتی فوائد ممکن ہو سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مکمل یقین کا اظہار نہیں کیا۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ابتدائی عرصے میں اسپرین کا استعمال کولوریکٹل کینسر سے ہونے والی اموات میں اضافہ کر سکتا ہے، جبکہ 15 سال کے بعد یہی دوا اموات کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے، لیکن اس نتیجے پر بھی محققین نے مکمل اعتماد ظاہر نہیں کیا۔

مزید برآں، اسپرین کے مسلسل استعمال سے دماغ کے اندر اور اس کے اطراف بلیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جسے ایک سنجیدہ طبی خدشہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ شواہد کی بنیاد پر اسپرین کو کولوریکٹل کینسر کی ابتدائی روک تھام کے لیے معمول کے طور پر استعمال کرنے کی واضح ہدایات دینا ممکن نہیں، اس لیے مریضوں کو اس کے فوائد اور نقصانات پر اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے