صبا فیصل: بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت شوہر کی طرف متوجہ نہ ہو
صبا فیصل: بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت شوہر کی طرف متوجہ نہ ہو
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ Saba Faisal نے کہا ہے کہ ایک بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت اس کے شوہر کے قریب آنے سے پہلے کئی بار سوچے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے اپنے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 25 سال قبل وہ اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئیں، جہاں ریسپشنسٹ نے ان سے ان کی پہچان پوچھی تو انہوں نے خود کو “مسز فیصل” بتایا۔
اداکارہ کے مطابق اگلے دن ان کے شوہر نے بتایا کہ مذکورہ ریسپشنسٹ نے ملازمت چھوڑ دی، اور ممکنہ طور پر وہ ان کے لیے یکطرفہ جذبات رکھتی تھی، جس کا انہیں علم نہیں تھا۔
صبا فیصل نے کہا کہ بیوی کو ذہنی طور پر اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ وہ اپنے رشتے پر اعتماد رکھے اور کسی بھی بیرونی مداخلت سے متاثر نہ ہو۔
انہوں نے گھریلو خواتین کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات عدم مصروفیت یا عدم اعتماد کی وجہ سے خواتین اپنے شوہروں پر شک کرنے لگتی ہیں، حتیٰ کہ ان کی نگرانی بھی کرتی ہیں، جیسا کہ ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مرد مالی طور پر مضبوط ہو تو بعض اوقات وہ بیرونی تعلقات کے بارے میں سوچ سکتا ہے، تاہم انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے رشتے پر اعتماد رکھیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ شوہروں پر شک کرنے والی خواتین کو پرسکون رہنا چاہیے، کیونکہ بالآخر شوہر اپنے گھر اور خاندان کی طرف ہی واپس آتا ہے۔
