تحقیق میں انکشاف: پھل اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ممکن

0
تحقیق میں انکشاف: پھل اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ممکن

تحقیق میں انکشاف: پھل اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ممکن

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں یہ تشویشناک پہلو سامنے آیا ہے کہ زیادہ مقدار میں پھل اور سبزیاں کھانے سے بھی بعض حالات میں صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

Science Daily کی رپورٹ کے مطابق محققین نے پایا ہے کہ امریکا میں 50 سال سے کم عمر وہ افراد جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے لیکن نسبتاً زیادہ صحت مند غذا، جیسے پھل اور سبزیاں، استعمال کرتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر George Neiva کا کہنا ہے کہ غیر نامیاتی (نان آرگینک) پھلوں، سبزیوں اور اناج میں کیڑے مار ادویات کی باقیات موجود ہو سکتی ہیں، جو ممکنہ طور پر کینسر کے خطرے سے جڑی ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کچھ نوجوان، جو صحت مند خوراک استعمال کرتے ہیں اور تمباکو نوشی نہیں کرتے، وہ بھی غیر ارادی طور پر زہریلے کیمیائی اجزاء کے اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے