پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرائے 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا

0
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرائے 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرائے 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کر رہا ہے اور اس سے معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے حالیہ فیصلے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے کا نمایاں اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے