پاکستان سے حج آپریشن بلاتعطل جاری، 15 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

0
پاکستان سے حج آپریشن بلاتعطل جاری، 15 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

پاکستان سے حج آپریشن بلاتعطل جاری، 15 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک )پاکستان سے سعودی عرب کے لیے حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت 59 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 26 عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق خدام الحجاج، میڈیکل مشن اور دیگر عملہ بھی حجاز مقدس پہنچ چکا ہے، جبکہ 4 ہزار 611 عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کروائی جا چکی ہے۔

شعبہ گمشدگی و بازیابی نے ایک حاجی، 14 ویل چیئرز اور 673 گمشدہ بیگز تلاش کر لیے ہیں، جبکہ میڈیکل مشن نے 288 افراد کو او پی ڈی، 5 کو ڈینٹل اور 4 کو ای سی جی سہولیات فراہم کیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کے پہلے قافلے جلد مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے