پی ایس ایل 11: فاتح ٹیم کے لیے 10 لاکھ ڈالر انعام، پی سی بی کا اعلان

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، جس میں 5 لاکھ ڈالر انعامی رقم اور مزید 5 لاکھ ڈالر اضافی شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر کے ساتھ مزید 3 لاکھ ڈالر اضافی دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ لیگ میں بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے