پی ایس ایل فائنل پر بارش کا خطرہ، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 فائنل کے دوران بارش کا امکان موجود ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

ڈائریکٹر فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن علیم الحسن کے مطابق شہر میں شام 4 بجے کے بعد بارش شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ رات 10 بجے تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے 60 فیصد امکانات بتائے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع ابر آلود رہے گا، جس کے باعث فائنل میچ کے انعقاد اور کھیل کے دوران خلل پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے