اپریل 2026 میں ملک بھر میں غیر معمولی بارشیں، معمول سے 65 فیصد زیادہ ریکارڈ

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کلائمٹ سمری کے مطابق ملک بھر میں اپریل 2026 کے دوران بارشیں معمول سے 65 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں، جبکہ اوسط بارش 41.1 ملی میٹر رہی جو حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل کا اوسط درجہ حرارت 25.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے، تاہم دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری کم جبکہ رات کا درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق شہید بینظیرآباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ مٹھی گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.9 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔

دوسری جانب کالام اور مالم جبہ میں کم ترین درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے