رات گئے بارش، ٹھنڈی ہواؤں کے بعد موسم خوشگوار

0
لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی احتیاطی ہدایات

لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی احتیاطی ہدایات

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، تاہم آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے