معیشت درست سمت پر گامزن، کرنٹ اکاؤنٹ پر فوکس ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

0
معیشت درست سمت پر گامزن، کرنٹ اکاؤنٹ پر فوکس ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

معیشت درست سمت پر گامزن، کرنٹ اکاؤنٹ پر فوکس ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ کرنٹ اکاؤنٹ کے استحکام پر مرکوز ہے، جبکہ انہوں نے دعا ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع جلد ختم ہو جائے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شمولیت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کی جانب سے سفارتی کاوشیں، مالی نظم و ضبط اور معاشی استحکام حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ سولر، ونڈ اور ہائیڈرو ذرائع سے توانائی کے حصول پر بھی کام جاری ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور پائیدار ترقی کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کا کردار نہایت اہم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے