انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کرانے کا منصوبہ

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف پانچ، پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز شامل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹ بورڈز کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی کر لی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کا نیا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس ایشیز سیریز سے شروع ہو گا، جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کے خلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہو گی، جبکہ ان ٹیموں کے ساتھ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے