لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی احتیاطی ہدایات

0
لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی احتیاطی ہدایات

لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی احتیاطی ہدایات

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔ لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں صبح سویرے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا کی رفتار تقریباً 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد بتایا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا امکان 10 فیصد تک ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کریں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پوٹھوہار سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ 11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے