ایران میں مہنگائی اور معاشی بحران شدت اختیار کر گیا، خوراک کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ایران میں جاری جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ کے باعث مہنگائی نے عام شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں لاکھوں خاندانوں کے لیے بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

ایرانی ادارۂ شماریات کے مطابق فارسی سال کے پہلے مہینے فروردین میں غذائی مہنگائی کی شرح 115 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ بعض بنیادی اشیاء کی قیمتیں تین گنا سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خوردنی تیل 375 فیصد، کوکنگ آئل 308 فیصد، درآمدی چاول 209 فیصد، ایرانی چاول 173 فیصد جبکہ مرغی 191 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔

مسعود پزشکیان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ معاشی حالات کو سمجھیں اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں، ان کا کہنا ہے کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن اجتماعی تعاون سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی کرنسی ریال بھی شدید دباؤ کا شکار ہے، جہاں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر گر کر تقریباً 17 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک سال قبل یہی شرح تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار تھی۔

ماہرین کے مطابق جنگی صورتحال، معاشی پابندیاں، بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور انٹرنیٹ بندش نے ملک کی معیشت کو گہرے بحران میں دھکیل دیا ہے، جس کے اثرات عام شہریوں اور کاروباری سرگرمیوں پر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے